r/UrduStreak • • Jun 11 '23

(Day 848) گرمی

0 Upvotes

دوستو آج یہاں پہ بہت گرمی ہے ۔ اوپر سے میں نے موٹی شرٹ پہننے کی غلطی کی ۔


r/UrduStreak • • Aug 21 '22

(Day 557) بہتری کی ظرف

0 Upvotes

دوستو ترکی زبان سیکھنے کے لیے میں کبھی کبھی یوٹیوب پر ترکی زبان میں ویڈیویں دیکھتا ہوں ۔ مجھے ایسے ایک دو چینل ملے ہیں جو ایک بہتر اور خوش زندگی گزارنے کی حکمت عملیات دیتے ہیں ۔ ان میں سے ایک چینل ایسا ہے جو ہر ویڈیو کے اختتام میں ایک بہت ہی خوبصورت جملہ ہم سے ساجھا کرتا ہے: "ہمیشہ بہتری کی طرف" ۔ مجھے یہ جملہ بے حد پسند آیا ۔ حتیٰ کہ آج کل میں اٹھتے ہی اپنے آپ کو کہتا ہوں کہ ہم نے ہمیشہ بہتری کی طرف چلنا ہے ۔


r/UrduStreak • • May 14 '22

(Day 453) کرن اوجلا

0 Upvotes

دوستوووووووو کیا آپ نے کرن اوجلے کی نئی البم سنی ہے؟!؟!؟ بہت اعلیٰ ہے یار ، باکمال ۔ پانچ گانے ہیں ، اُن میں سے چار بہتتتتت اچھے ہیں ۔ پانچواں بس ٹھیک ہے ۔


r/UrduStreak • • Jun 10 '23

(Day 847) دوست

0 Upvotes

آج میں اپنے ایک دوست سے ملنے جا رہا ہوں


r/UrduStreak • • Sep 03 '24

duniya ke 7 ajube konse hai | which are 7 wonders of the world

Thumbnail youtube.com
0 Upvotes

r/UrduStreak • • Aug 24 '22

Streak 355

1 Upvotes

کچھ مصروفیت کے باعث آج میں اتنا ہی لکھ رہی ہوں-


r/UrduStreak • • Oct 28 '21

تناؤ (Day 256)

1 Upvotes

دوستو اس وقت میں کافی تناؤ میں ہوں اور پریشان ہوں کیونکہ کل اس سال کا میرا تیسرا ریاضی امتحان ہے اور میں بالکل بھی تیار نہیں ہوں ۔ میں نے سارے درس میں شمولیت اختیار کی اور سارا ہومورک بھی کیا ۔ اس کے باوجود مجھے ایسا محسوس ہو رہا ہے کہ میں بالکل بھی تیار نہیں ہوں ۔ آج ہمیں اس یونٹ کا آخری کاغذ دیا گیا جس پر یونٹ کے سارے موضوعات کے متعلق سوالات موجود تھے ۔ اب بات یہ ہے کہ یہ سوال میرے سے ہو نہیں پا رہے حالانکہ ان میں کوئی نیا تصور شامل نہیں ہے ۔ کل تک تو مجھے لگ رہا تھا کہ میں ماہر ہوں اس یونٹ میں لیکن ان سوالات کو دیکھ کر تو میں گھبرا رہا ہوں ۔ اس طرح کے صورتحال میں مجھے سکون میں رہنا چاہیے اور تناؤ میں نہیں آنا چاہیے ورنہ کام اور خراب ہو جائے گا ۔ اب میں سکون ہونے کی کوشش کر رہا ہوں ۔ اپنے احساسات کو یہاں لکھ کر اُن سے فارغ ہونے ہونے کی کوشش کر رہا ہوں تاکہ ان احساسات کو توجہ دینے کے بجائے پڑھائی کو دے سکوں ۔


r/UrduStreak • • Jan 09 '22

لمبی چوڑی اسائنمنٹ (Day 328)

2 Upvotes

دوستو ریاضی کے اختتامی اسائنمنٹ کو کرنے میں مجھے بہت سارے گھنٹے لگانے پڑیں گے ۔ مجھے ایک پیچیدہ تصویر بنانی ہے "ڈیسموس" (ویب سائٹ کا نام) میں 140 اِکویشن (•) کے ساتھ ۔ یہ ساری کی ساری اِکویشن سیدھی لائن یا 2 اِکویشن نہیں ہو سکتی ہیں ۔ کافی بکواس اور بے فائدہ اسائنمنٹ ہے لیکن استاد صاحب میری کہاں سنیں گے ۔

(•) Urdu word for "mathematical equation"?


r/UrduStreak • • Mar 09 '23

(Day 755) ایک اور لمبا دن

2 Upvotes

دوستو آج کا دن بھی بڑا لمبا گزرا ، کل ملتے ہیں


r/UrduStreak • • Jul 02 '22

Day 114

2 Upvotes

دن ایک سو چوداں

افسوس ہے آج کے میں آج تھوڑی جلدی میں ہوں تو میں زیادہ نہیں لکھ سکوں گا 😭


r/UrduStreak • • Aug 06 '24

Spiritual poetry by Allama Iqbal

3 Upvotes

مانا کہ تیری دید کے قابل نہیں ہوں میں

تو میرا شوق دیکھ میرا انتظار دیکھ۔۔

علامہ اقبال ۔۔

Maanaa ke teri deed ke qaabil nahin hun main

Tuu mera shauq dekh mera intizaar dekh..

Allama Iqbal


r/UrduStreak • • Jan 03 '22

پانچ اور مہینے (Day 322)

3 Upvotes

دوستو آہستہ آہستہ یہ چھٹیاں ختم ہو رہی ہیں ۔ منگل آخری چھٹی ہے ۔ میں پانچ اور مہینے کیسے برداشت کر پاؤں گا ۔ ان میں ٹینشن ہی ٹینشن رہے گی ۔ لیکن جو گرمی کی چھٹیاں آئیں گی ، واہ واہ واہ ۔ کبھی پھر سے ہائی اسکول میں دوبارہ جانا نہیں پڑے گا ۔ واقعی اسکول کا اختتام ہو گا ۔ یونیورسٹی ستمبر میں شروع ہو گی لیکن میں اُس کے لیے تیار ہوں ۔ ایک نئی شروعات ۔


r/UrduStreak • • Nov 16 '22

(Day 643) امتحان

4 Upvotes

دوستو کل میرا بہت اہم امتحان ہے ۔ اس میں 80 فیصد سے زائد نمبر لینے چاہیئں مجھے ۔ بہت گھبراہٹ ہو رہی ہے


r/UrduStreak • • Aug 19 '24

A beautiful spiritual sher..

4 Upvotes

بجھی ہوئی شمع کا دھواں ہوں اور اپنے مرکز کو جا رہا ہوں۔

کہ دل کی ہستی تو مٹ چکی ہے اب اپنی ہستی مٹا رہا ہوں۔

ناطق گلاوٹھی۔۔

Bhuji hui shama ka dhuan hun aur apnay markaz ko jaa raha hun,

Ke dil ki hasrat to mit chuki hai ab apni hasti mita raha hun..

Natiq Galawathi..


r/UrduStreak • • Nov 15 '24

Hadees e nabvi ﷺ 🏵️

Post image
8 Upvotes

r/UrduStreak • • Aug 07 '24

Beautiful poetry by Allama Iqbal

5 Upvotes

دنیا کی محفلوں سے اکتا گیا ہوں یا رب

کیا لطف انجمن کا جب دل ہی بجھ گیا ہو

علامہ اقبال ۔۔

Dunya ki mehfilon sai ukta gaya hun ya Rub

Kya lutff anjuman ka jub dil hi bhuj gaya ho..

Allama Iqbal


r/UrduStreak • • Apr 16 '25

Poetry of Faiz Ahmad Faiz

6 Upvotes

دونوں جہان تیری محبت میں ہار کے

وہ جا رہا ہے کوئی شب غم گزار کے

فیض احمد فیض

donon jahan teri mohabbat men haar ke

Wo ja raha hai koi shab-e-gham guzar ke

Faiz Ahmad Faiz


r/UrduStreak • • Oct 11 '21

سیالکوٹی (Day 239)

3 Upvotes

دوستو آج میں اپنے ایک رشتےدار کے ساتھ بار کر رہا تھا ۔ اُنہوں نے پوچھا میرے ارادوں کے بارے میں کہ میں کیا بننا چاہتا ہوں مستقبل میں ۔ میں نے اُن کو حقیقت ہی بتائی ۔ اُن کو بتایا کہ مجھے کسی چیز کا شوق نہیں ہے اور مجھے ساری نوکریاں بیزار و بورنگ لگتی ہیں ۔ دنیا میں جتنے بھی کام ہیں بورنگ وہ بورنگ ہیں ۔ مجھے بس سونے اور کھانے اور بات کرنے میں مزا آتا ہے ۔ اُنہوں نے آگے سے مجھے پنجابی میں کہا کہ تو لڑکا سیالکوٹی ہے ، اس طرح کی باتیں کرتا ہے ۔ تو دوستو مجھے لگتا ہے کہ سیالکوٹی لوگ میرے ہم نوا اور سگے بھائی ہیں ۔


r/UrduStreak • • Feb 01 '25

#prophetyehya(A.S)story#islamicprophetstories#islamicstoryinhindiurdu#prayofislamyoutubchannel

Thumbnail
youtu.be
2 Upvotes

r/UrduStreak • • May 01 '25

Poetry by Hafeez Jalandhari

4 Upvotes

دیکھا جو تیر کھا کے کمیں گاہ کی طرف

اپنے ھی دوستوں سے ملاقات ھو گئی

حفیظ جالندھری ۔۔

Dekha jo teer kha ke kamin gah ki taraf

Apnay hi doston se mulaqat ho gai

Hafeez Jalandhari..


r/UrduStreak • • Jun 01 '22

Streak 274

4 Upvotes

پاکستانی آنٹیاں کا واٹ ساپ پر ہونے کا فائدہ یہ ہے کہ وہ روزانہ اردو میں سینکڑوں شاعری/اقوال وغیرہ اپنے سٹیٹس پر رکھتی ہیں- میں سارے پڑھنے کی ضرور کوشش کرتی ہوں کیونکہ یہ میرے لیے ایک اچھا ذریعہ ہے میری اردو پرھائی کی مشق کرنے کے لیے اور نئے الفاظ سیکھنے کے لیے 😆 آج کا لفظ “گرویدہ” ہے


r/UrduStreak • • May 16 '22

Streak 261

3 Upvotes

آج مجھے نہیں پتہ میں یہاں پہ کیا لکھوں۔ میں نے سوچنے کی کوشش کی لیکن مجھے کچھ سمجھ نہیں آیا- میں مزید غور فکر نہیں کرسکتی کہ میں لکھوں کیونکہ مجھے سونا ہے-


r/UrduStreak • • Sep 07 '22

(Day 572) یاد

1 Upvotes

دوستو آج مجھے بڑی بھوک لگ رہی تھی ۔ میں ڈائنگ ہال گیا کھانے کے لیے اور اُدھر ایک بھی کام کی چیز نہیں تھی ۔ انتہائی بھوکا تھا اور بس اتنا ہی کھا سکا کہ گزارا ہو جائے ۔ اس موقعے پر گھر کی یاد بڑی آئی ۔ میں نے گھر کی صحیح طرح قدر نہیں کی ، اتنے اچھے اچھے کھانے ملتے تھے روز ۔


r/UrduStreak • • Oct 22 '22

(Day 618) ویک اینڈ

3 Upvotes

دوستو شکر ہے کہ ویک اینڈ آ گیا ہے ۔ یہ ہفتہ بہت مصروف و مشکل گزرا ۔ پچھلے تین چار دنوں سے میں روز دس باراں گھنٹے پڑھ رہا ہوں اور صرف چھ گھنٹے سو رہا ہوں ۔ میں ویک اینڈ کا محتاج ہوں


r/UrduStreak • • Apr 19 '23

(Day 796) نیند

1 Upvotes

دوستو کل میرا بہت بڑا امتحان ہے ۔ میں اکثر جلدی اٹھتا ہوں کام کرنے کے لیے مگر کل میں دیر سے اٹھوں گا کیونکہ امتحان رات 8 بجے کو ہے ۔ میں نہیں چاہتا کہ میں نیند کی وجہ سے تھک جاؤں امتحان کے دوران